قومی اسمبلی اجلاس ،عمران ظفر لغاری کا وزیر اعظم کو دور سے سلام کرنے پر اکتفا
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی اجلاس ،عمران ظفر لغاری کا وزیر اعظم کو دور سے سلام کرنے پر اکتفا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے ایم این اے عمران ظفر لغاری نے وزیر اعظم نواز شریف کو دور سے سلام کرنے پر اکتفا کرلیا۔ بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وزراء اور حکومتی ارکان کا جھمگٹا لگ گیا جبکہ وزیراعظم نے سب سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور حال احوال پوچھا جبکہ حسب روایت وہ قائد حزب اختلاف کی نشست کی جانب مڑے تو وہاں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری بیٹھے تھے جنہوں نے دور سے ہی ہاتھ ہلا کر وزیراعظم کے سلام کا جواب دیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 15:20:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں