تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40سے 98فیصد تک فارم15نہ مل سکے
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40سے 98فیصد تک فارم15نہ ..

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40سے 98فیصد تک فارم15نہ مل سکے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں 40سے 98فیصد تک فارم15نہ مل سکے، شاہ محمود قریشی کے حلقے میں 46فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این ایز کے حلقوں میں 98فیصد تک فارم15 غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خیبرپختونخوا سے کامیاب تحریک انصاف کے ایم این ایز کے حلقوں سے بھی فارم 15غائب، این اے 11میں 98فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں، این اے 10میں 95فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15غائب ہیں،شاہ محمود قریشی کے حلقے میں 46فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیم رحمان اور مراد سعید کے حلقے میں95فارم 15غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،حلقہ این اے 5نوشہرہ کے 236پولنگ اسٹیشنز میں سے 129کے فارم 15 غائب ہیں،حلقہ این اے 10میں 253پولنگ اسٹیشنز میں سے 251کے فارم 15 غائب ہیں،حلقہ این اے 11میں 251پولنگ اسٹیشنز میں سے 247کے فارم 15 غائب ہیں،حلقہ این اے 16میں 154پولنگ اسٹیشنز میں سے 60کے فارم 15 غائب ہیں،حلقہ این اے 25میں 308پولنگ اسٹیشنز میں سے 216کے فارم 15 غائب ہیں،جبکہ حلقہ این اے 27میں 254پولنگ اسٹیشنز میں سے 59پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 نہیں ملے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 15:19:20

اپنی رائے کا اظہار کریں