بھارت ایسا طرز عمل اختیار نہ کرے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو، جنگی جنون خود بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان پر چڑھ دوڑنے کی خواہش بارے ہندوستان جانتا ہے کہ ایسا کرنے کا کیا مطلب ہو گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کابھارتی وزیر کے بیان پرردعمل کااظہار

بدھ 10 جون 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت ایسا طرز عمل اختیار نہ کرے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو، جنگی بخار خود بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر چڑھ دوڑنے کی خواہش، ہندوستان جانتا ہے کہ ایسا کرنے کا کیا مطلب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایسا طرز عمل اختیار نہ کرے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو، جنگی بخار خود بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔