لاہور : میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 15:14

لاہور : میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں نے ایک بزرگ کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 4 والا کا 70 سال رہائشی میاں بشیر جنرل اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے آیا کہ جنرل اسپتال کے ٹرمینل پر اترتے ہوئے ٹوٹی برقی سیڑھیوں سے گر گیا.

(جاری ہے)

اور دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث بزرگ شہرہ چل بسا. میٹرو بس کی سیڑھیاں بر وقت دیکھ بھال نہ کیے جانے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روازنہ کی بنیاد پر ان کے باعث بزرگ شہری اپنا کوئی نہ کوئی نقصان کروا بیٹھتے ہیں. تاہم اس حادثہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ بھی کیا کہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے.

متعلقہ عنوان :