یونان نے مالیاتی صورتحال کی بہتعی کیلئے نیا اصلاحاتی منصوبہ پیش کر دیا

بدھ 10 جون 2015 15:09

ایتھنز۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اقتصادی مشکلات کے شکار یورپی ملک یونان نے اپنی مالیاتی صورتحال کو بہتر بنانے سے متعلق ایک نیا اصلاحاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے یورپی مالیاتی پارٹنرز نے اس منصوبے کے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے سے اہم مذاکرات کرنے والے ہیں۔