وومینز فٹبال ورلڈ کپ : فرانس نے انگلینڈ کو 1-0 سے ہرا دیا

بدھ 10 جون 2015 14:54

وومینز فٹبال ورلڈ کپ : فرانس نے انگلینڈ کو 1-0 سے ہرا دیا

مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) کینیڈا میں کھیلے جاری وومینز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں فرانس نے انگلینڈ کیخلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ وومینز فٹ بال ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ میچ میں فرانس کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انگلینڈ کی ٹیم کو ایک صفر سے مات دے دی ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ میں انگلش ٹیم گول پوسٹ پر صرف ایک حملہ کرنے میں کامیاب ہو پائی ۔

فرانس کی جانب سے یوگینی لوسیمرز نے شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار نبھایا ، انگلینڈ کی خواتین فٹ بال ٹیم 1974ء سے ابھی تک فرانسیسی خواتین کی ٹیم کو مات دینے میں ناکام رہی ہے ۔ فاتح ٹیم ایونٹ کے اگلےمیچ میں میکسیکو کیخلاف میدان میں اترے گی ۔

متعلقہ عنوان :