ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے کوچ لوئس اینرکے نے اپنی ٹیم کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ کرلیا

بدھ 10 جون 2015 14:50

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے کوچ لوئس اینرکے نے اپنی ٹیم کے ساتھ مزید ..

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے کوچ لوئیس اینرکے نے ٹیم کیساتھ اپنی وابستگی کو طول دیتے ہوئے 2017ء تک بطور کوچ نیا معاہدہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیمپئنز لیگ فٹ بال 2015ء کی فاتح ٹیم بارسلونا کے کوچ لوئیس اینرکے نے کلب کیساتھ مزید دو سال تک کا معاہدہ کر لیا ہے اور معاہدے کے مطابق 45 سالہ کوچ 2017ء تک ٹیم کو اپنی خدمات پیش کریں گے ۔ اس سے قبل انہوں نے کلب کیساتھ مستقبل میں وابستگی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم کلب کے صدر جوزف ماریا بارٹومیو نے ان کے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کر دی ہے ۔ سابق ہسپانوی فٹبالر کی کوچنگ میں کلب چمپئنز لیگ ، لا لیگا اور کوپا ڈیل رے جیسے بڑے ٹائٹل جیت چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :