احتجاج کرنے والے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے لوگو ں کو ورغلا نے کی کوشش نہ کریں ‘کوٹلی کھوئی رٹہ روڈ ایڈ ڈی پی منصوبہ میں شامل ہے ‘باقاعدہ ٹینڈر ہو گا کام شروع کیا جائے گا ‘شعبدہ باز او چھے ہتھکنڈے بند کریں

ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ضلعی صدر پیپلز پارٹی عبدالقیوم قمر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 14:31

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) احتجاج کرنے والے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے لوگو ں کو ورغلا نے کی کوشش نہ کریں کوٹلی کھوئی رٹہ روڈ ایڈ ڈی پی منصوبہ میں شامل ہے باقاعدہ ٹینڈر ہو گا اور کام شروع کیا جائے گا شبعدہ باز او چھے ہتھکنڈے بند کریں عوام نے احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں احتجاج میں چند سیاسی کھڑپنچوں اور دیہاڑی دار مزدوروں نے شرکت کی حلقہ میں جتنے کام وزیر تعلیم و کالجز نے کروائے ہیں آج تک کسی نے بھی نہیں کروائے حلقہ کھوئی رٹہ تعمیر و ترقی ان لوگوں کو نظر آئے گی جو زمین کی طرف دیکھتے ہیں گزشتہ 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھتے حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کا تاریخی اور انقلابی کارنامہ ہے سیاسی مخالفین اپنی مثبت آنکھ کھول کر دیکھیں کھوئی رٹہ میں ان کے 30 سال اور ہماری حکومت کے 4 سالوں کی کارکردگی واضح طور پر نظر آئے گی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ضلعی صدر پیپلز پارٹی عبدالقیوم قمر نے آزاد پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کے پرانے ہتھکنڈوں کا دور گزر چکا ہے حلقہ کے غیور لوگ نمبرداروں اور وڈیروں کے پیروں تلے سے نکل چکے ہیں اب عوام سچ سننے اور سچ کہنے کی راہ پر چل نکلے ہیں آئے روز کے جھوٹے اور من گھڑت بوتان لگانے والے اپنی حلقہ کے اندر رہی سہی ساکھ بھی ختم کر رہے ہیں حلقہ کے اندر میرٹ کی پامالی اور تعمیر و ترقی نہ ہونے کا واویلا کر نے والے بتائیں کہ میرٹ اور تعمیر وترقی ان کی سوچ میں کس کو کہتے ہیں جعلی اور فرضی اسناد پر تقرریوں کی بھرمار کا دور انہیں کیوں یاد نہیں اس وقت محمد مطلوب انقلابی حلقہ سے ممبر اسمبلی نہیں تھے

متعلقہ عنوان :