احتجاج ، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے سے حالات بہتر نہیں ہو سکتے ‘اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ‘اپوزیشن اچھے اچھے کاموں کی نشاندہی کرے حکومت ان کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے گی

تحصیل سرپرست پی ایس ایف عاطف گوہر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 14:31

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) احتجاج ، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے سے حالات بہتر نہیں ہو سکتے تاہم اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اپوزیشن اچھے اچھے کاموں کی نشاندہی کرے حکومت ان کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار تحصیل سرپرست پی ایس ایف عاطف گوہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے چار سال کے عرصہ میں تاریخ ساز کام کیے اور رہتے کام بھی مکمل کرے گی حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کے لیے جو اقدامات وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی نے کیے اس سے کوئی آنکھ انکار نہیں کر سکتی شہداء کی وارث جماعت کو سازشوں اور پروپیگنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا احتجاج ہر چیز کا حل نہیں اس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو تا ہے اور روزگار بری طرح متاثر ہو تا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اپوزیشن اچھے اچھے کاموں کی نشاندہی کر ے حکومت ان کے اقدامات کو یقینی بنائے گی چار سال کے عرصہ میں وہ کیے جو پچھلے چالیس سال میں بھی نہ ہو سکے میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیز ، ضلع کو ضلع سے ملانے والی سڑکیں ، سیاحتی اصلاحات اور دیگر بڑے پیمانے پر کام پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بڑے اہم کارنامے ہیں مسائل سے بڑھ کر مسائل ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو مایوس نہیں ہونے دیا انھوں نے مزید کہا کہ کھوئی رٹہ کوٹلی روڈ کا ایشو بلا وجہ ہے مطلوب انقلابی کی خصوصی دلچسپی سے جلد کوٹلی کھوئی رٹہ روڈ کا کام بھی شروع کیا جائے گا کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا پیپلز پارٹی آئندہ بھی کارکردگی کی بنا پر حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :