ناروے فٹبال لیگ، مخالف پلیئر کو ”ہم جنس پرست“ کہنا کھلاڑی کو مہنگا پڑگیا

بدھ 10 جون 2015 14:22

ناروے فٹبال لیگ، مخالف پلیئر کو ”ہم جنس پرست“ کہنا کھلاڑی کو مہنگا ..

اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) ناروے کی فٹ بال لیگ میں مقامی کھلاڑی کی جانب سے حریف پلیئر کے لیے”ہم جنس پرست“ کا لفظ استعمال کرنے پر اس ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارویجین فرسٹ ڈویژن لیگ کے میچ میں بائیرم ایس کے اور سینڈنس یو ایل ایف کے مابین میچ جاری تھا جس دوران سینڈنس یو ایل ایف کوفری کک ملی۔

(جاری ہے)

سینڈنس یو ایل ایف کے کھلاڑی جب فری کک لینے کی تیاری کرر ہے تھے کہ اس دوران بائیرم ایس کے فٹ بال کلب کے کھلاڑی سائمن جکلروڈ نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو ”ہم جنس پرست“ہونے کا طعنہ دیا جس پر ریفری آندریس جی جرمشس نے انہیں فوری طور پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر جانے کا اشارہ کر دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سائمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے جس پر انہیں ریڈ کارڈ دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :