مصر میں افراط زر کی شرح میں اضافہ

بدھ 10 جون 2015 13:32

قاہرہ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مصر میں رواں سال مئی کے دوران افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور افراط زر کی شرح 13.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

قومی شماریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مئی کے دوران افراط زر کی شرح 13.5 فیصد رہی جو کہ اپریل میں 11.0 فیصد کی سطح ر تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں جولائی 2014ئی کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ حکومت کی طرف سے توانائی پر دی جانے والی سبسڈی کا ختم ہونا ہے۔ اکتوبر میں افراط زر کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :