خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ 10 جون 2015 13:31

سنگاپور ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایشین آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں خام تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 79 سینٹ کے اضافے سے 60.93 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 61 سینٹ کی بہتری سے 65.49 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کی قیمتوں میں 2.19 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا۔امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کے ذخائر میں 6.5 ملین بیرل کمی کا انکشاف کیا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال ریکارڈ کی گئی۔