خوبرو ماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ظلم سے نجات کیلئے خصوصی نوافل ادا کرینگی ،ماڈل تین نفلی روزے بھی رکھیں گی‘ اڈیالہ جیل میں صدقہ خیرات کیلئے خصوصی دیگیں تیار کروا کر بانٹیں گی

بدھ 10 جون 2015 00:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جون۔2015ء) برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر سے ظلم سے نجات کیلئے خوبرو ماڈل ایان علی خصوصی نوافل ادا کرینگی اور تین نفلی روزے بھی رکھیں گی۔ اڈیالہ جیل میں صدقہ خیرات کے لیے خصوصی دیگیں تیار کروا کر بانٹیں گی۔

(جاری ہے)

کو اڈیالہ جیل حکام کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی نے جیل حکام سے ملااقت کی ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر سے ظلم کے خاتمے کیلئے صدقہ و خیرات کرنا چاہتی ہیں اس کی اجازت دی جائے علاوہ ازیں وہ تین نفلی روزے اور خصوصی نوافل بھی ادا کرینگی جس میں برما کے مسلمانوں کیلئے دعا کرینگی کہ اللہ تعالیٰ ان پر ظلم ڈھانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کا خاتمہ ہو

متعلقہ عنوان :