حکومت بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کے کھلے عام اعتراف کے بعد سفارتی تعلقات ختم کرے ، بھارت نے ثابت کر دیا وہ بڑا دہشت گرد ہے ‘ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا چاہیے ، نریندر مودی کابنگلہ دی بارے بیان پاکستان کو دھمکی ہے، جماعت الدعوة کے امیرپروفیسر حافظ محمد سعید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 00:20

حکومت بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کے کھلے عام اعتراف کے بعد سفارتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جون۔2015ء) جماعت الدعوة کے امیرپروفیسر حافظ محمد سعید نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت نے کھلے عام پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرلیا ہے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ‘ وزیر اعظم کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ بھارت نے ثابت کر دیا وہ بڑا دہشت گرد ہے ‘ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا چاہیے ۔

نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دی ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کھلم کھلا اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے مشرقی پاکستان کو توڑنے میں حصہ لیا اور بین الاقوامی بارڈر توڑا اب اس نے قومی سطح پر دہشت گردی کا اعتراف کر لیاہے اور اس نے کہا کہ مشرقی پاکستان کو توڑنا ہمارا خواب تھا جو پورا کیا اب پھر وہ پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں کہ ملک کے باقی حصوں میں بھی وہ یہی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم کے کھلے عام اعتراف پر وزیر اعظم نواز شریف کو بھی خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اسے اس کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوا زشریف چاہتے تھے کہ ہمارے بھارت سے اچھے تعلقات ہوں لیکن اب انہیں اس پر قائم نہیں رہنا چاہیے ان کی خواہش چکنا چور ہو گئی ہے اور بھارتی وزیر اعظم نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں یہ ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم نوا زشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ میں جائیں ۔ ہمارے لوگ پریشان ہیں بھارت کی پاکستان سے کھلی دشمنی سامنے آ گئی ہے اور ہماری فوج پر بڑے احسانات دیکھا رہے ہیں کہ ہم نے 90 ہزار فوج کو رہا کیا۔