نریندر مودی مسلمانوں کیخلاف باتیں کر کے بھارت کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے ‘ ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ‘ کوئی زبردستی ہمارا مذہب تبدیل نہیں کرا سکتا‘ ہم مذہب اور ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں،بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا لوک سبھا سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 00:20

نریندر مودی مسلمانوں کیخلاف باتیں کر کے بھارت کو ترقی کی راہ پر گامزن ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جون۔2015ء) بھارتی لوک سبھا کے مسلمان رکن اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کیخلاف باتیں کر کے بھارت کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے ‘ ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ‘ کوئی زبردستی ہمارا مذہب تبدیل نہیں کرا سکتا‘ ہم مذہب اور ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

وہ بھارت کی لوک سبھا میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے حلف اٹھایا اور ان سے پوچھا گیا کہ ان کا مذہب کیا ہے تو انہوں نے سب سے پہلے بھارت اور جب پوچھا گیا کہ کتاب کونسی ہے تو کہا کہ ہندوستان کا آئین تو ان دو چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں کہتا ہوں کہ مسلمانوں کو دباؤ ڈال کر ان کے مذہب تبدیل نہیں کرا سکتے اور نہ ہی کوئی ایسا قانون بنا سکتے اور جتنی بھی تنظیمیں اس قسم کا قانون بنوانا چاہتی ہیں اس سے نہ تو ہندوستان مضبوط ہو گا اور نہ ہی آگے بڑھے گا۔

(جاری ہے)

اتر پردیش میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اور وزیر اعظم خاموش ہیں اب ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مسلمان ہونے پر فخر ہے مذہب تبدیل کرنے والے نہیں ہم اپنے مذہب اور ملک کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :