زمین پھٹی نہ آسمان گرا،حوا کی بیٹی کی عزت تار تار

پچپن سالہ درندے نے 13سالہ بھکارن بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا‘ بااثر افرادکی معاملے کو دبانے کی کوششیں،ہفتہ گزر گرگیا متاثرہ لڑکی کے والدین کو دھمکیاں ملیں ،لڑکی کو رپوش کر دیا گیا

منگل 9 جون 2015 22:59

زمین پھٹی نہ آسمان گرا،حوا کی بیٹی کی عزت تار تار

تتہ پانی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،حوا کی بیٹی کی عزت تار تار،پچپن سالہ درندے نے 13سالہ بھکارن بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا‘ بااثر افرادکی معاملے کو دبانے کی کوششیں،ہفتہ گزر گرگیا متاثرہ لڑکی کے والدین کو دھمکیاں ملیں ،لڑکی کو رپوش کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سہڑہ کی حدود میں علاقے ہمروکن کنوئیاں کا درندہ صفت شخص سکندر حسین ولداسماعیل ساکن ہمروکن کنوئیاں جو تتہ پانی میں لکڑی کا کاروبار کرتا ہے،13سالہ مسماۃ(م) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مذکور شخص سے13سالہ بچی کو تتہ پانی بازار سے اپنی بچی کہہ کر گھر لے جانے کو کہا،بہلا پھسلا کے گھر کے بہانے قریبی نالے میں زیادتی کا نشانہ بنا کر رات کی تاریکی میں بے ہوش چھوڑ گیا، مقامی لوگوں نے صبح متاثر لڑکی کو طبی امداد دی، لڑکی نے مقامی لوگوں کو تفصیلات بتانے پر بااثر افراد متحرک ہو گئے، بے عزتی کے ڈر سے معاملے کو دبانے کے کوششیں تیز کردیں،متاثرہ لڑکی کے والدین کو منہ بند رکھنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،علاقے کے مقامی افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا کہ پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو ئی،پولیس کارروائی کرکے درندہ صفت شخص کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائیٹس کمیشن کی تنظیمیں اس کا ظلم کا نوٹس لیں،بچی کا علاج معالجہ کروایا جائے، چیف سیکرٹیری آزاد کشمیر آئی جی پولیس آزادکشمیر سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ بچی کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس درندہ صفت انسان کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔