قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر برطانیہ میں پکڑے گئے پی آئی اے کے پانچ کریو ممبر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

منگل 9 جون 2015 22:56

قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر برطانیہ میں پکڑے گئے پی آئی اے کے پانچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے ) انتظامیہ نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر برطانیہ میں پکڑے گئے پانچ کریو ممبر کو نوکری سے برطرف کر دیاہے۔ برطرف کئے جانے والوں میں سعدیہ بٹ، فریحہ ممتاز، فلائٹ اسٹیورڈ احد خان، فلائٹ انٹنڈنٹ اویس احمد قریشی اور توصیف اشرف شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پانچوں کریو ممبر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ادھر برطانیہ کے تمام ایئرپورٹس پر پی آئی اے اسٹاف کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے جہازوں کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کے گرفتار ہونے والے ملازمین سے 20 ہزار پاؤنڈ کیش برآمد ہوا تھا اور انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس نے 6 گھنٹے حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کے خصوصی پروٹوکول معاہدے کی وجہ سے انہیں برطانیہ سے جانے کی اجازت دی گئی۔ پی آئی اے ملازمین کی رہائی میں ہائی کمشنر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :