اختیارات کا ناجائز استعمال ،نیب کا اسلم رئیسانی، پیر مظہر الحق ،سیّد علی مردان شاہ کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ
بدعنوان ،مفرور ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، بدعنوانی کے مقدمات کی تفتیش شفاف طریقہ سے میرٹ پر کی جائے، قمر زمان چوہدری
منگل 9 جون 2015 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، سندھ کے دو سابق صوبائی وزراء پیر مظہر الحق اور سیّد علی مردان شاہ اور بینک آف پنجاب کے سابق ڈائریکٹر خرم افتخار کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منگل کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ان پر تین نائب تحصیلداروں کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ اجلاس میں ایم ایس ایم ٹیکس کے چیف ایگزیکٹو اور بینک آف پنجاب کے سابق ڈائریکٹر خرم افتخار کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ان پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.