ترک وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 22:22

ترک وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2015ء) ترکی کے صدر طیب اردوان کے دفتر کے مطابق وزیراعظم احمد داؤد اولو کی حکومت کے استعفے کو قبول کرلیا گیا ہے جس کے بعد نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اکثریت کھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

امید کی جارہی ہے کہ اردوان اب احمد داؤد اولو کو مخلوط حکومت بنانے کا مشکل کام سونپیں گے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت میں اردوان کے کردار کو محدود کرنے کا مطالبہ کریں گی۔ تاہم نئی حکومت کی تشکیل تک موجودہ حکومت ہی اقتدار سنبھالے گی۔

متعلقہ عنوان :