امریکی ماہرین نے الزائمر مرض کا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

منگل 9 جون 2015 20:44

امریکی ماہرین نے الزائمر مرض کا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

لاس اینجلس ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) امریکی ماہرین نے الزائمر مرض کا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا۔ امریکی ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ میں جن دو ہزار چھ سو چوالیس افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا، ان کی عمر 65 سے 84 سال کے درمیان تھی۔ یہ افراد جوانی یا درمیانی عمر میں عضو بندی کرا چکے تھے۔ ان افراد میں سے صرف 8 افراد کو الزائمر کا مرض لاحق ہوا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق الزائم ”کیلسی نیورین“ بڑھوتری میں یادداشت کھو جانے والے مرض ڈیمینشیا اور الزائمر کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ عضو بندی کے بعد مریضوں کو کیلسی نیورین اینیبیٹر جن میں ”ٹیکرولائمس“ اور ”سائیکلو سپورین“ شامل ہیں، دی جاتی ہے جوکہ یہ زندگی بھر استعمال کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان میں مریضوں کو الزائم اور ڈیمینیشیا کا مرض لاحق نہیں ہوتا۔ ماہرین کی اس حوالہ سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مزید حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔