بھارت اور برطانیہ کے درمیان تیرہ جون سے چودہ روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہونگی

منگل 9 جون 2015 16:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) بھارت اور برطانیہ تیرہ جون سے چودہ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کرینگے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں علاقہ سالسپوری پلینز ٹریننگ کے ویسٹ ڈاؤن کیمپ میں ”آجیاوارئیر“ نامی ہونیوالی مشقوں میں انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تکنیکی سطح کے آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشقوں میں ایک سو بیس بھارتی فوجی حصہ لیں گے۔