وفاقی بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے‘ بجٹ خسارے کو کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی کی رفتار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، انسداد دہشت گردی، معیشت، تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز ہے، گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کیلئے 6ارب سے زائد رقم رکھی گئی،توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،ایل این جی سے 3600میگاواٹ کا منصوبہ دو سال میں لگے گا،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 7 جون 2015 23:43

وفاقی بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے‘ بجٹ خسارے کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے، بجٹ خسارے کو کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی کی رفتار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، انسداد دہشت گردی، معیشت، تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز ہے، گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کیلئے 6ارب سے زائد رقم رکھی گئی،توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،ایل این جی سے 3600میگاواٹ کا منصوبہ دو سال میں لگے گا۔

اتوارکواپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام اور غریب دوست بجٹ ہے، بجٹ میں انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، انکم سپورٹ پروگرام سے 3کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے، بیت المال کے بجٹ کو بھی بڑھا کر دوگنا کر دیا ہے، شہداء کی بیواؤں کا قرضہ حکومت ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے، زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب سے بڑھ کر17 ارب ڈالرہو چکے ہیں، معروف معاشی اداروں نے بھی پاکستانی معیشت کی سمت درست قرار دی، بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے صنعتی و زرعی شعبوں کو مراعات دے رہے ہیں، سستے موبائل فونز پر ڈیوٹی کم کی ہے، آئندہ سال معاشی ترقی کاہدف 5.5فیصد حاصل کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں کے باعث معاشی ترقی کو سخت نقصان پہنچا، ملکی ترقی کیلئے معیشت کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بجٹ سے پہلے غیر حقیقی بجٹ پیش کیا،اپوزیشن کی طرف سے وفاقی بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے، بجٹ خسارے کو کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی کی رفتار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، انسداد دہشت گردی، معیشت، تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز ہے، گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کیلئے 6ارب سے زائد رقم رکھی گئی،توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،ایل این جی سے 3600میگاواٹ کا منصوبہ دو سال میں لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے بجٹ میں خیبرپختونخوا کیلئے بہت مراعات دی گئی ہیں،ترقیاتی بجٹ کو دو سال میں 325 سے بڑھا کر 700 ارب کر دیا ہے، ٹیکس وصولی میں ،3فیصد اضافے سے محصولات بڑھ گئے، ٹیکس شرح بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔