بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، خیبرپختونخوا حکومت نے 9جون کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اتوار 7 جون 2015 22:23

بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، خیبرپختونخوا حکومت نے 9جون کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے 9جون کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ اتوار کو یہاں بنی گالہ میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، آل پارٹیز کانفرنس 9جون کو پشاور میں ہو گی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے، مشاورت کے بعد تجاویز الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔