میٹرو بس سروس پرتیسرے روز بھی شہریوں کابے پناہ ،رش نیا ریکارڈ قائم کردیا ،چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعدادنے جڑواں شہروں کا سفر کیا، اسلام آباد کے شاپنگ مالز میں لوگوں کا رش ،مسافروں کاحکومت سے میٹروبس سروس رات 11 بجے تک چلانے کا مطالبہ

اتوار 7 جون 2015 22:14

میٹرو بس سروس پرتیسرے روز بھی شہریوں کابے پناہ ،رش نیا ریکارڈ قائم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) میٹرو بس سروس پرتیسرے روز بھی شہروں کے بے پناہ رش نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ،چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعدادنے راولپنڈی اسلام آباد کا سفر کیا اس دوران اسلام آباد کے شاپنگ مالز میں بھی رش بڑھ گیا ،مسافروں نے میٹروبس سروس رات گیارہ بجے تک چلانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباداور راولپنڈی کے درمیان میٹرو بس سروس پر تیسرے دن بھی شہریوں کا بے پناہ رش لگارہا۔

(جاری ہے)

اتوار کی چھٹی کو انجوائے کرنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعدادجس میں بچے ،خواتین اور بزرگ افراد شامل ہیں نے جڑواں شہروں کا سفر کیا اس دوران اسلام آباد کی مارکیٹوں اور شاپنگ مالز پر بھی رش بڑھ گیا اور لوگ خریداری کرتے رہے۔شہری صبح سے لے کر رات تک20 روپے کے ٹکٹ میں میٹرو بس کے سفر سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔میٹرو بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بس سروس کا دورانیہ رات دس بجے سے بڑھا کر رات 11بجے تک کردیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بس سروس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

متعلقہ عنوان :