وزیر اعظم بر ما کے مسئلے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں جماعتہ الدعوة مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی ،اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے علمبرارعالمی اداروں کی بے حسی افسوس ناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرانا ظاہر کرتا ہے کہ کشمیری بھارت کے ناجائز تسلط کو برداشت نہیں کرتے ،کشمیری کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں،امیر جماعتہ الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعیدکا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 21:16

وزیر اعظم بر ما کے مسئلے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں جماعتہ الدعوة ..

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) امیر جماعتہ الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بر ما کے مسئلے پر اسلامی ممالک کا اجلاس بلائیں جماعتہ الدعوة مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا انہوں نے اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے علمبرارعالمی اداروں کی بے حسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ․ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میرج ہال میں کارکنوں کی تربیتی پروگرام کے سلسلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا․انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرانا ظاہر کرتا ہے کہ کشمیری بھارت کے ناجائز تسلط کو برداشت نہیں کرتے ․کشمیری کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ․․انہوں نے مذید کہاکہ مسلم ممالک متحد ہو کر سرزمین حرمین شریفین کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کریں سعودی عرب میں خود کش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے ․ان حالات میں جب سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف بھر پور انداز میں آپریشن جاری رکھے ہو ئے ہے وہاں خود کش حملے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کئے جا رہے ہیں ․حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت سے بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے سانحہ مستونگ و سانحہ صفوراکراچی میں ہو نے والی دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔