غیرملکی کمپنیوں کا خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری کے قیام کی خواہش کا اظہار

اتوار 7 جون 2015 19:31

غیرملکی کمپنیوں کا خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 جون۔2015ء) متعدد غیرملکی کمپنیوں نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ ریڈیوپاکستان نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ حکومت بجلی کیلئے گیس کے دستیاب ذخائرکو بروئے کار لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کو صنعتوں کو کم نرخوں پر فراہم کیا جائے گا تاکہ صنعتکاری کو فروغ مل سکے۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا کی حکومت پہلے ہی تیل وگیس کے منصوبوں کے آغاز کیلئے خودمختار ادارے کے قیام کا فیصلہ کرچکی ہے۔ یہ خودمختار ادارہ2034ء منصوبہ بندی کی تحت تیل وگیس کی تلاش کے اہداف پورے کرے گا۔

متعلقہ عنوان :