بھارت میں میگی نوڈلز کے غیر محفوظ ہونے کی خبروں کے بعدنیسلے کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

اتوار 7 جون 2015 19:17

بھارت میں میگی نوڈلز کے غیر محفوظ ہونے کی خبروں کے بعدنیسلے کے خلاف ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) بھارت میں میگی نوڈلز کے غیر محفوظ ہونے کی خبروں کے بعد نئی دہلی حکومت نے اس پراڈکٹ کو تیار کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں نیسلے کی بنائی ہوئی میگی نوڈلز کے کچھ پیکٹوں میں مبینہ طور پر سیسے اور مونوسوڈیم گلوٹامیٹ MSG نامی مرکب کی زیادتی پائی گئی ہے۔ دوسری طرف نیسلے نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے تاہم شدید تنقید کے بعد اس کمپنی نے اپنی اس پراڈکٹ کو مارکیٹ سے اٹھا لیا ہے۔حکومت نے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :