پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے (ن) لیگ نے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی

اتوار 7 جون 2015 18:58

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے (ن) لیگ نے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے (ن) لیگ نے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اور امیدواروں کے چناؤ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز تیار کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں حمزہ شہباز کی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پارٹی تنظیموں کے ساتھ بہتر روابط کی وجہ سے انکی سر براہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت اور پارٹی قیادت کو امیدواروں کے چناؤ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے تجاویز بھی دیں گی ۔