تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس کیلئے مشتر کہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

اتوار 7 جون 2015 18:58

تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس کیلئے مشتر کہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ ‘پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید ‘پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ اور جماعت اسلامی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقعہ پر احتجاج سمیت تمام ایشوز پر مشتر کہ حکمت عملی اختیار کی جائیگی جس کیلئے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشتر کہ اجلاس ہو گا جبکہ پنجاب اسمبلی میں احسن ریاض فیتانہ سمیت آزاد اراکین پنجاب اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :