محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی

اتوار 7 جون 2015 18:41

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی،منگل سے جمعرات تک طوفان کا خطرہ ہے، سندھ اور مکران کے ساحل پر شدید طغیانی آئے گی، ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو این ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1200کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندر میں بننے والا طوفان کراچی کی جنوب مشرق میں ہے، منگل سے جمعہ تک سندھ اور مکران کے ساحل پر سمندر میں غیر یقینی صورتحال ہو گی۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ منگل سے جمعرات تک سندھ کے ماہی گیر جبکہ جمعرات سے جمعہ بلوچستان کے ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں، تمام متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :