کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اتوار 7 جون 2015 18:20

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7جون۔2015ء) باچاخان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سرکلرروڈ،مشن روڈ، سورج گنج بازاراورملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ دوسری جانب وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔