Live Updates

عمران خان کی راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں 2 بھائیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت، پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے واقعات تشویشناک ہیں ، پنجاب میں (ن) لیگ اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے ۔ پولیس کا معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا کسی بھی طور پر قبول نہیں،چیئرمین تحریک انصاف کا ٹویٹر پر پیغام

اتوار 7 جون 2015 18:12

عمران خان کی راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں 2 بھائیوں کی ہلاکت کی شدید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان بھائیوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے واقعات تشویشناک ہیں ، پنجاب میں (ن) لیگ اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے ۔ پولیس کا معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا کسی بھی طور پر قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے پنجاب میں انتشار پھیلے گا ۔ پولیس کی جانب سے ایسے واقعات تشویشناک ہیں ۔ معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا کسی طور بھی قبول نہیں ، پنجاب میں (ن) لیگ نے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ پنجاب پولیس ریاست کی نہیں بلکہ شریف برادران کی نوکری کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ناکے پر نہ رکنے کی وجہ سے پولیس کی فائرنگ سے موٹر سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات