ہم لاکھ چیخیں چلائیں لیکن لاہورمیں ایک چیخ کو پورا ملک سنتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 17:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے کہا ہے کہ ہم لاکھ چیخیں چلائیں لیکن لاہورمیں ایک چیخ کو پورا ملک سنتا ہے اور اگر مال روڈ ایک گھنٹے کے لئے بند ہوجائے تو پورے ملک میں شور مچ جاتا ہے۔ لاہور میں نیشنل پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کا کہنا تھا کہ ملک کو جمہوریت کی ضرورت ہے، آمریت میں ہم جیسے سیاسی کارکنوں کی کوئی جگہ نہیں ہوتی، ملک میں سیاسی کارکن منتخب ہوں گے تو ہی تبدیلی آئے گی۔
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ہم لاکھ چیخیں چلائیں لیکن لاہورمیں ایک چیخ کو پورا ملک سنتا ہے, مال روڈ ایک گھنٹے کے لئے بند ہوجائے تو پورے ملک میں شور مچ جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اورغربت بڑے مسائل ہیں، دونوں مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، جب وہ حکومت میں آئے تو کوئی استاد اسکول اور ڈاکٹر اسپتال جانےکو تیارنہیں تھا،خضدار میں مہینے میں 25دن حملے ہوا کرتے تھے، بلوچستان کے لوگ لاٹھی کی زبان کم اور بلوچستان کے لوگ پیار محبت سے بات زیادہ سمجھتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.