ماڈل ایان علی کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 15:52

ماڈل ایان علی کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی وکیل نے اپنی موکلا کی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں تیسری بار ضمانت کی درخواست خارج ہونے پرایان علی کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ماڈل کی خواہش پران کی خاتون وکیل شائستہ وہاب نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی،اس دوران ماڈل کا رویہ انتہائی سخت تھا اوروہ ضمانت نہ ہونے پر سخت پریشان اورغصے میں نظر آرہی تھیں،ملاقات کے دوران ایان علی نے اپنی وکیل پر واضح کیا کہ وہ رمضان المبارک سے قبل جیل سے باہر آنا چاہتی ہے۔

جس پر ان کی وکیل نے کسٹم عدالت کی جانب سے ملزمہ کی ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ کی مصدقہ کاپی حاصل کرلی ہے، آئندہ 2 روز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے دبئی فرار ہونے والے ملزم مبینہ انوسٹر محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتاز حسین کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے ملزمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس کیس میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی جن کے بارے ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :