Live Updates

منڈی بہاؤالدین میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل گئی‘رانا ثناء اللہ خان،قوم بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا پولیس کے کارنامے دیکھ چکی ہے‘ دھوکہ دینے والوں کا چہرہ سامنے آ گیا‘عوام باشعور ہیں باتوں میں نہیں آئیں گے‘ عمران خان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے‘عمران خان الزامات ثابت نہیں کر سکے، وزیر قانون پنجاب

ہفتہ 6 جون 2015 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 جون۔2015ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل گئی ہے‘ عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا‘ قوم دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے عاجز آ چکی ہے‘ عمران خان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیررانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا۔ قوم بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا پولیس کے کارنامے دیکھ چکی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں عمران خان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان دھرنوں میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کر کے عمران خان قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ ان کی سیاست اب مخالفین پر الزام تراشی تک محدود ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات