Live Updates

جنوبی ایشیا کے باقی ممالک تعلیم کے باعث ہم سے آگے نکل گئے لیکن حکومت کی ترجیح تعلیم نہیں صرف میٹرو بنانا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جون 2015 22:03

جنوبی ایشیا کے باقی ممالک تعلیم کے باعث ہم سے آگے نکل گئے لیکن حکومت ..
منڈی بہاوَالدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں لیکن حکومت کی ترجیح صرف میٹرو بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوَالدین میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار جب منڈی بہاوالدین آئے تھے تو صرف ڈھائی سو لوگ موجود تھے تاہم آج پورا منڈی بہاوَالدین باہر نکل آیا ہے۔

عمران خان نکا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ جنوبی ایشیا کے باقی ممالک تعلیم کو ترجیح دینے کے باعث ہم سے آگے نکل گئے جبکہ ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ ملک کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں لیکن حکومت کی ترجیح صرف میٹرو بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت آئی تو غریبوں پر نہیں بلکہ ان امیروں پر جو ٹیکس نہیں دیتے ان پر ٹیکس بڑھائیں گے اور وصول کریں گے۔

تحریک انصاف ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائی گی۔ تحریک انصاف امن لے کر آئی گی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پنجاب کی پولیس بری نہیں ہے اسے پنجاب کے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی بناکر تباہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخواہ کی پولیس ہے جو کہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک حکومتی وزیر پر مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کیا گیا۔

پیپلز پارٹی سندھ میں جبکہ ن لیگ پنجاب میں چھ چھ باریاں لے چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے لیکن تحریک انصاف پہلی بار خیبرپختونخواہ میں حکومت میں آئی اور آکر بلدیاتی انتخابات کروا دیے۔ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات پر ان جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے جنہوں نے خود اپنی حکومتوں میں کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔

خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے دھاندلی کے الزام پر تحریک انصاف دوبارہ الیکشن کروانے کو تیار ہے اور الیکشن کمیشن کو فوج کی نگرانی میں انتخابات کروانے کی درخواست کرتے ہیں لیکن وہ جانتے ہیں اپوزیشن کی جماعتیں اس پر کبھی رضامند نہیں ہوں گی کیونکہ دوبارہ الیکشن کرانے پر بھی تحریک انصاف پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں جیت جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :