قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کی پری اسکین رپورٹ تیار کر لی گئی

118پولنگ اسٹیشنز پر فارم 15اور 112پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ میں فارم 14موجود ہی نہیں ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 6 جون 2015 21:29

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کی پری اسکین رپورٹ تیار کر لی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کی پری اسکین رپورٹ تیار کر لی گئی جسکے مطابق 118پولنگ اسٹیشنز پر فارم 15اور 112پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ میں فارم 14موجود ہی نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 118کا ریکارڈ 261پولنگ اسٹیشنوں پر مشتمل ہے، نادرا انسپیکشن کے لیے 635بیگز میں سے 556بیگز اسلام آباد بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

پری سکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ 118پولنگ اسٹیشنز پرفارم 15اور112پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ میں فارم 14موجود نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25605کاؤنٹر فائلز غائب ہیں، شناختی کارڈ نمبرز کے بغیر کاؤنٹر فائلز کی تعداد 1013ہے۔پری سکین رپورٹ 10جون کو الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کروا دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118سے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :