`ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان `

ہفتہ 6 جون 2015 20:59

`ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا جبکہ گزشتہ 6دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر سستا ہوا لیکن ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کے روز 2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1172ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار450روپے سے گھٹ کر46ہزار350روپے ہوگئی اسی طرح 86روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار728روپے پر آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ چاندی قیمت 640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ہوئی لیکن اس کے برعکس مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اور،10گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کئی دنوں کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت میں 10روپے کی کمی واقع ہوئی`