کینیڈا میں دہشتگرد حملوں کی سازش کے الزام میں ایک اور پاکستانی بے دخل

ہفتہ 6 جون 2015 18:45

کینیڈا میں دہشتگرد حملوں کی سازش کے الزام میں ایک اور پاکستانی بے دخل

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں امریکی سفارت خانے اور تجارتی عمارتوں کو بم سے اڑا نے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں کینیڈین امیگریشن حکام نے ایک پاکستانی شہری کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین امیگریشن بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹورانٹو کے تجارتی مرکز میں امریکی سرکاری عمارت اور دیگر کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والے جہانزیب ملک، متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے۔

حکام نے ’پاکستانی شہری‘ کو ملزٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سازش کے لیے ایک خفیہ ادارے کے ایجنٹ کو بھی بھرتی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

2004ء میں تعلیم کے حصول کے لیے کینیڈا آنے والے جہانزیب ملک کو حکومت کی جانب سے 5 سال کے بعد کینیڈا کی مستقل شہریت دے دی گئی تھی۔سیکیورٹی بنیادوں پر کینیڈا سے نکالے جانے والے جہانزیب ملک دوسرے ’پاکستانی شہری‘ہیں.’پاکستانی شہری‘ کو فیڈرل پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے تفتیش کے دوران گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ کینیڈین حکام نے ان پر فردِ جرم عائد کرنے کے بجائے ملک بدر کرنے کے لیے امیگریشن اور ریفیوجی بورڈ کے سامنے پیش کر دیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ایک پاکستانی شہری محمد عقیق انصاری، جس کا تعلق کالعدم اہل سنت والجماعت سے بتایا جارہا ہے، کو کینیڈا سے بے دخل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔امیگریشن اور ریفیوجی بورڈ نے انہیں اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ’سیکیورٹی بنیاد‘ پر کینیڈا میں ناقابل قبول قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :