سر گودھا بڑی تباہی سے بچ گیا، ہائی وے پل کے قریب دھماکے میں دو خود کش حملہ آور ہلاک، نیا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جون 2015 12:17

سر گودھا بڑی تباہی سے بچ گیا، ہائی وے پل کے قریب دھماکے میں دو خود کش ..

سر گودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جون 2015 ء) : سرگودھا میں ہائی وے پل کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے، ڈی او سول ڈیفنس کے مطابق دھماکے کے جگہ سے خود کش جیکٹس بھی بر آمد ہوئی ہیں جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ خود کش جیکٹس پہننے کے دوران ہوا. پولیس کے مطابق دھماکے میں دو مبینہ خود کش حملہ آور ہلا ک ہو گئے ہیں . تاہم دھماکہ آبادی سے تھوڑا دور ہوا جس سے سرگودھا بڑی تباہی سے بچ گیا ہے. پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :