کوئٹہ : نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جون 2015 11:05

کوئٹہ : نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، 4 اہلکار  شہید

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جون 2015 ء) : نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان واقعے کے فوری بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، ڈرائیور اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.