برطانیہ میں گرفتار مسلمان مرد اور خاتون پر دہشت گردی کا الزام عائد

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 22:58

برطانیہ میں گرفتار  مسلمان مرد اور خاتون پر دہشت گردی کا الزام عائد
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) برطانیہ میں گرفتار کیے گئے مسلمان مرد اور خاتون پر دہشت گردی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے لندن کے علاقوں ریڈنگ اور ارلے سے گرفتار کیے گئے مسلمان مرد اور خاتون پر دہشت گردی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈنگ سے گرفتار مرد کی عمر 24 برس جبکہ ارلے سے گرفتار خاتون کی عمر 23 سال ہے۔ محمد ریحان اور ثناء احمد خان برطانیہ مین دہشت گردی کی تیاری کے الزام میں جمعرات 28 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ محمد ریحان پر دہشتگردی کے مقاصد سے متعلق مواد رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کو 5 جون کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :