سینیٹر عبدالرحمن ملک کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

جمعہ 5 جون 2015 22:35

سینیٹر عبدالرحمن ملک کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک نے جمعہ کے روز بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر اوورسیز پارٹی کی تنظیم نو کے معاملات پر بات چیت کی اور کے پی کے میں حالیہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :