نجم سیٹھی نے سابق کرکٹرز عامر سہیل، سرفراز نواز اور پی سی بی کے سابق چئیرمین خا لد محمود کو عدالت لے جانے کے اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 22:27

نجم سیٹھی نے سابق کرکٹرز عامر سہیل، سرفراز نواز اور پی سی بی کے سابق ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے عامر سہیل، سرفراز نواز اور خلاد محمود کو عدالت لے جانے کے اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز عامر سہیل، سرفراز نواز اور پی سی بی کے سابق چئیرمین خا لد محمود کیخلاف عدالت میں کیس دائر کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سابق کرکٹرز عامر سہیل، سرفراز نواز اور پی سی بی کے سابق چئیرمین خا لد محمود کی جانب سے بکواس کرنے پر وہ انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔ وہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے اور انہیں بدنام کرنے پر ان افراد سے معافی منگوائی جائے۔