حکومت نے خود کش دھماکوں کے شہید یا اسکی بیوہ کے ذمہ بینک کا دس لاکھ تک کا واجب الادا قرض بشمول مارک اپنے ذمے لینے کا اعلان کر دیا

مطالبہ خیبر پختوانخواہ سے سامنے آیا ،اطلاق پورے ملک پر کیا گیا ،صرف ایسی بیوائیں فائدہ اٹھا سکیں گی جنہوں نے دوبارہ شادی نہ کی ہو‘ وزیر خزانہ

جمعہ 5 جون 2015 22:27

حکومت نے خود کش دھماکوں کے شہید یا اسکی بیوہ کے ذمہ بینک کا دس لاکھ تک ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) وفاقی حکومت نے خود کش دھماکوں کے شہید یا اسکی بیوہ کے ذمہ بینک کا دس لاکھ روپے تک کا واجب الادا قرض بشمول مارک اپنے ذمے لینے کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خود کش حملوں کے نتیجے میں ہماری قوم نے بہت نقصان برداشت کیا ہے، بہت سے خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان کی قربانی دی ہے اور ان کے کمانے والے کے دنیا سے چلے جانے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ شہداء جو خودکش حملوں کی نذر ہوئے اُن کی بیواؤں کی آسانی کی خاطر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے شہید شوہر یا بیوہ کے ذمہ 30جون 2015 تک بنک کا 10 لاکھ روپے تک کا واجب الادا قرض بشمول مارک اپ حکومت اپنے ذمہ لے لے گی۔ اس سہولت سے صرف ایسی بیوائیں فائدہ اٹھا سکیں گی جنہوں نے دوبارہ شادی نہ کی ہو اور وہ یہ حلف نامہ دیں کہ ان کے پاس واجب الادا قرض کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہے اور انہوں نے حکومت سے اس مقصد کے لیے پہلے کوئی امداد وصول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ خیبر پختوانخواہ سے سامنے آیا تھا اور اس کا اطلاق پورے ملک پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :