ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے گرفتار اڑتیس کارکنوں کو تفتیش کے دوران بیگناہ قرار دے کررہا کردیا گیا

جمعہ 5 جون 2015 22:12

ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے گرفتار اڑتیس کارکنوں کو تفتیش کے دوران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے گرفتار اڑتیس کارکنوں کو تفتیش کے دوران بیگناہ قرار دے کررہا کردیا گیا۔ نائن زیروسے گرفتار اڑتیس کارکنوں کوجے آئی ٹی میں جرم ثابت نہ ہونے پررہاکیاگیا۔ سندھ رینجرزکے لا آفسیر نے عدالت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت کوبتایا گیا ہے کہ ان کارکنوں پرکوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ اس لئے رہاکردیاگیا۔ رہا ہونے والوں میں ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی یوسف منیرشیخ بھی شامل ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامرخان سمیت دیگرگرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے عدالتوں میں پیش کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :