ہائبرڈ گاڑیاں بھی سستی ہوجائیں گی، بجٹ میں بڑا ریلیف

جمعہ 5 جون 2015 20:21

ہائبرڈ گاڑیاں بھی سستی ہوجائیں گی، بجٹ میں بڑا ریلیف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2015-16میں ہائبرڈ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ،حکومت نے بجٹ 2015-16میں 1800ccسے زائد طاقت رکھنے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں 25فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہائبرڈ گاڑیاں پٹرول کی کھپت کے حوالے سے انتہائی مفید گاڑیاں ہیں کیونکہ یہ 60کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے بغیر پٹرول خرچ کیے صرف بیٹریز پر ہی چلتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ سپیڈ بڑھانے سے60فیصد پٹرول اور 40فیصد بیٹریز استعمال کر تی ہے۔ حکومت نے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ٹیکس میں25فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت میں بھی واضح کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :