گوجرانوالہ ،ایک شخص کو گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 5 جون 2015 19:51

گوجرانوالہ ،ایک شخص کو گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ایک شخص کو گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پوسٹ جامکے چیمہ سیالکوٹ کے اے ایس آئی شاہد محمود نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم مخبر خاص کی اطلاع پر پٹری نہر راوی لنک نز د جامکے چیمہ چھاپہ مارا جہاں ملزم یعقوب سکنہ ڈسکہ سیالکوٹ گدھے کی کھال اتار کر اسکا گوشت بنا رہا تھا جس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے گدھے کی کھال اور ڈیڑھ من گوشت برآمد کر کے تھانہ موترہ سیالکوٹ میں جبکہ پٹرولنگ پوسٹ پپلی والہ کے اے ایس آئی قدر حسین نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم دو کس ملزمان الیاس اور افضل ساکنان نارووال کے قبضہ سے ایک ایک بوتل شراب برآمد کر کے تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں ، مقدمات درج رجسٹر کروا دئیے۔

ایس ایس پی پنجا ب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ جناب محمد مقبول نے پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔