مبینہ طور پر بھارت سے 8سالہ بچہ غلطی سے سرحدپارکرکے پاکستانی علاقے میں پہنچ گیا

رینجرزنے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا ،ذہنی توازن درست نہیں لگتا ،زبان بھی سمجھ نہیں آرہی ،پولیس

جمعہ 5 جون 2015 19:05

مبینہ طور پر بھارت سے 8سالہ بچہ غلطی سے سرحدپارکرکے پاکستانی علاقے ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) مبینہ طور پر بھارت سے 8سالہ بچہ غلطی سے سرحدپارکرکے پاکستانی علاقے میں پہنچ گیا،رینجرزنے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

نارنگ منڈی پولیس نے بتایاکہ بچے کاذہنی توازن درست نہیں لگتا ،اپنا نام منا اورگاؤں کا نام جازبتاتاہے تاہم اس کی زبان سمجھ میں نہیں آرہی ۔پولیس کے مطابق اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بچے کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ہی کسی علاقہ سے تاہم پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے رکھاہے اوراسے چائلڈپروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :