امید ہے محمد عامر نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہوگا: چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 00:25

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ امید ہے محمد عامر نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار پاکستان کے نوجوان فاسٹ باوَلر محمد عامر کے حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں، انہیں امید ہے کہ محمد عامر نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہوگا۔ محمد عامر ذہین کرکٹر ہیں، امید ہے وہ بہترین طریقے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :